ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے پور میں ادھیڑ عمر کی عورت سے اجتماعی جنسی زیادتی 

جے پور میں ادھیڑ عمر کی عورت سے اجتماعی جنسی زیادتی 

Mon, 23 Oct 2017 00:24:37    S.O. News Service

جے پور ،22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کی ریاست میں لاء اینڈآرڈرکاکیاحال ہے۔اس کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ60 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ گروہ کی طرف سے جنسی زیادتی کا واقعہ راجستھان کے پالی ضلع کے جیتارن پولیس اسٹیشن کے علاقے میں رونماہواہے۔جس میں دو نوجوان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ جیتارن پولیس سٹیشن آفیسر انچارج بی بی چوہدری نے کہا کہ کل دو نوجوانوں کے خلاف معمر خاتون کی ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے بتایا کہ 11 اکتوبر کو شرون اور اشوک نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جب وہ کھیت پر کام کر رہی تھی ۔ پولیس نے مبینہ طور پر دونوں ملزموں کے خلاف عصمت دری کی تفتیش کر رہی ہے جس کے تحت متاثرہ کا طبی معائنہ بھی کرایا جائے گا ۔ 


Share: